اسپتال میں لڑکی کوزیادتی کے بعد قتل کیاگیا،انکشاف

کراچی: کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ابراہیم حیدری کی علاج کیلئے لائی گئی لڑکی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کیےجانے کاانکشاف ہوا ہے۔

25سالہ عصمت کودانت کے درد کی تکلف پر علاج کیلئے لایا گیا تھا ،جب کہ تین روز قبل اس کی موت غلط انجیکشن لگنے سے ظاہر کی گئی تھی ،تاہم معاملہ یہ نہیں تھا،عصمت کو زیادتی کے بعد زہر کا انجیکشن لگا کرقتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل میں اسپتال کا کمپاؤڈر شاہ زیب  ملوث ہےجبکہ ڈاکٹر ایاز نامی ملزم فرار ہے جس نے انجیکشن لگایا ۔لڑکی کے قتل کا مقدمہ عوامی کالونی میں درج تھا جب کہ 2ٹیکنیشنز کو بھی حراست میں لیا گیا تھا

دریں اثنا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ  ابراہیم حیدری میں مقتولہ عصمت کے گھر پہنچے ،جہاں انہوں نے عصمت کے والد بابو سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

عصمت کے والد نے کہا کہ جب عصمت کو اسپتال لے جایا گیا تھا تو وہ ٹھٹھہ میں تھے وہاں انہیں عصمت کی موت کی اطلاع ملی۔انہوں نے انصاف کی فراہمی کا مطا لبہ کیا ،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وہ انہیں انصاف  دلایا جاے گا۔