سرلنکا میں چھ بم دھماکے،180افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

کولمبو (ویب ڈیسک )سری لنکا میں چھ دھماکوں میں180افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے،دھماکے ایسٹر کے موقع پر کیے گئے۔ 

سری لنکن میڈیا کے مطابق دھماکے ملک کے مختلف حصوں میں کیے گئے،جبکہ دارالحکومت کولمبو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔چھ د ھماکوں میں  150 افراد ہلاک ہوئے ہیں ،پو لیس کا کہنا ہے کہ تین گرجا گھروں اور پانچ اسٹا رہوٹلز کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کولمبوکے سینٹ انتھونی،سینٹ سبیس ٹین ، بٹی کالاؤ گرجا گھروں کے باہر کیےگئے،جبکہ دی شنگریلا ،سینامن ،گرانڈ اورکنگز بری ہوٹلز کو نشانہ بنایا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں نو غیرملکی شامل ہیں