
کوئٹہ (ویب ڈیسک، فوٹو فائل )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازاور زرداری حکومتوں نے جوکیا وہ دشمن بھی ملک سے نہ کرے، فضل الرحمن وہ
روندو کھلاڑی ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہی
ویراعظم عمران خان نے کہا کہ جتنی بھی دیر ہوجا ئےان لوگوں کو سزا ئیں دالوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک فیکٹری پر ڈاکو کو بیٹھا دیا جائے تو وہ کیسے چلے گی۔
فضل الرحمن کی وکٹ گر چکی ہے،مگروہ انتظار کر رہے ہیں کہ ونہیں کھیل رہے تو دوسروں کو بھی قطعاً نہیں کھلینے دیں گے ،وہ ایسے ہیں جیسے بچوں کی ٹیم میں روندو کھلاڑی یوتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کیس چل سکتا ہے جب اس پر ڈاکو آکر بیٹھ جائیں،گزشتہ دس سال میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ،اس سے متعلق اپنے پانچ سال میں لوگوں کو بتاتا رہوں گا ۔














