
کراچی (ویب ڈیسک ) اورنگی ٹاؤن میں گھرسے ٹیلر ماسٹر کی اہلیہ اورجڑواں کمسن بہن بھائی کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تیز دھارآلے کی مددسے قتل کیا
گیا۔پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہارسیکٹر 16گلی نمبر 8 میں ٹیلر ماسٹر محمد صدیق کے گھر میں مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان نے گھس کر گھر میں موجود اس کی اہلیہ 32سالہ انیلا اسکے جڑواں بچوں 3سالہ عبدالہادی اور بشرا فاطمہ کو تیز دھارآلے کی مدد سے ذبح کردیا اور فرار ہوگئے،تہرے قتل کی واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی ،موقع معائنے اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد تینوں لاشیں کارروائی کیلئےعباسی شہید اسپتال منتقل کیں۔
ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان اور ایس ایچ او اقبال تنیو نے بتایا کہ ٹیلر ماسٹرنے پولیس کو ابتدائی بیا ن دیا ہےکہ واقعے سے دو گھنٹے قبل رات آٹھ بجے بیوی اور بچوں کے لئے برگر لینے گھرسےگیا تھا ،10بجے گھر آیا تو اس کی بیوی اور بچوں کی خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل میں ملوث ملزم کی تعداد ایک زائد ہوسکتی ہےاور اگر گھر کا کوئی فرد ملوث ہوا تو وہ نشہ اوور چیز دینے کے بعدباآسانی قتل کرسکتا ہےتین افراد کو قتل کرنا اتنا آسان نہیں ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ انیلا کے اہلخانہ اسکے شوہر پر بھی شک ظاہررہے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گا ،پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل اوڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ۔














