تہران :وزیراعظم عمران خان کی گورنر خراسان سے ملاقات

تہران(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیراعظم  اور  گورنر خراسان کی  ملاقات  میں دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان  مشہد ایئرپورٹ پر پہنچے تو گورنر جنرل خراسان علی رضا حسینی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ساتھ  وفد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاونین خصوصی برائے تجارت و سمندر پار پاکستانیز بھی موجود تھے ۔

 وزیراعظم نے مشہد میں حضرت امام رضاؓ کے روضہ  پر حاضری دی، نوافل ادا کئے اور  ملک و قوم کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعاکی۔وزیر اعظم  بعدازاں مشہد سے تہران روانہ ہوگئے ۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر سید علی خا منہ ای  اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم  دورہ ایران کے دوران پاکستانی اور ایرانی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔