
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )دارالحصت میں غلط انجیکشن سے دماغی طور پر مفلوج ہونے والی بچی دوران علاج دم توڑ گئی تھی کو
آہوں وسسسکیوں کے ساتھ سپر خاک کردیا گیا۔نشوہ کو لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج تھی کہ دوران علاج چل بسی ،نشوہ کو دارالصحت اسپتال میں غلط انجیکشن لگائے جانے اور دماغی طور پر مفلوج ہونے کے سبب لیاقت نیشنل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی ،مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔بچی کے انتقال کے بعد اہل خانہ غم سے نڈھا ل ہیں ۔
9ماہ کی نشوہ کی نماز جنازہ ابو بکر صدیق مسجد میں ادا کردی گئی۔ جس میں نشوا کے والد قیصر علی ،رشتہ دار، عزیز و اقارب سمیت تحریک انصاف کےرہنما خرم شیر زمان، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی ، عاجز دھامرا، ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن، پی ایس پی رہنما آصف حسنین، سماجی رہنما جبران ناصر، اداکار فیصل قریشی و دیگر نے بھی شرکت کی۔ نشوہ کو مقامی قبرستان میں آہوں و سسکینو ں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔




































