
تہران (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نےایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کی قبل ازیں وہ ایرانی صدارتی محل پہنچےجہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا
اورانہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم صدارتی محل سعدآباد پہنچے جہاں ایرانی صدر حسن روحانی نے ان کا استقبال کیا،دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
وزیراعظم نے ایرانی کابینہ کےارکان سے جبکہ ایرانی صدر نےپاکستانی وفد کے ارکان سے مصافحہ کیا۔
گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے امام رضاکے روزضے مبارک پرحاضری دی اورقرآن میوزیم کا دورہ کیا،وزیراعظم نے ایران کے شہر مشہد میں گورنرخراسان سے بھی ملاقات کی تھی، وزیراعظم اپنے دورے میں سپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی ست بھی ملاقات کریں گے ۔














