
تہران (ویب ڈیسک )ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران کے تعلقات پر کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہوسکتا،پاکستان کو 10گنا زیادہ
بجلی برآمد کرنے کوتیار ہیں ،وزیر اعظم عمران خان سے سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ،بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسی لیے ریپڈ فورس کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان سیکیورٹی کی صورتحال ،پاکستان اورایران کے تعلقات کو مزید فروغ دینےاورپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کی گئی .
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور ہم دنوں ملکوں کے تعلقات مستحکم کرنےکیلئے پر عزم ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی صورت دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا،افغانستان میں امن پاکستان اور ایران کے حق میں ہے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مطالم ڈھائے جارہے ہیں ،مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کا ضامن ہے
ایرانی صدر نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران پر خوش ہیں اوروہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔














