
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ادویہ کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔
اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا ،جس میں کابینہ نے ادویہ کی قیمتوں میں کمی،سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نوکی بھی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں اپیلیٹ ٹریبونل کے جوڈیشل ممبر کی تعیناتی سے متعلق بھی منظوری دی گئی ،جبکہ صدرمملکے سے رحم کی اپیل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی گئی ،
مشیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ تعمیری تنقید میڈیا کا حق ہے، میڈیا کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ہماری قومی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ایران کے حوالے سے نے کابینہ کو اعتماد میں لیا ہے اورارکان نے انہیں کامیاب دورے پرمبارک باد دی ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم نے تمام وزراء کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔














