بلاول کی سیاسی فلم فلاپ ہوگئی،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: مشیراطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے قبل ہی فلاپ ہو گئی ہے۔

یہ بات انہوں نے بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بیان پراپنے ردعمل میں کہی ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک اعلیٰ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو اپنوں کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر مشیر وزیر اعظم افتخار درانی نےکہا کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم کی بات کو سمجھ نہیں سکے،انہوں نےعوام کے لوٹے گئے پیسوں سے حاصل کردہ آکسفورڈ کی ڈگری بھی بلاول نے ضائع کردی ۔