مریم نوازکی ن لیگ کی نائب صدار ت چیلنج کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکو پارٹی کا نائب صدر بنانے کے اقدام کو

چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نیب سے سزا یافتہ ہیں ،وہ کسے پارٹی کی نائب صدر بن سکتی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ مری کو نیب سے عارضی ریلیف ملا تھا ،سزامعاف نہیں ہوئی ۔

،شاہ محمود نے کہا کہ اس سلسلے میں انہیں پارٹی نائب صدر بنانے کو عدالت میں چیلنج کریں گے ،جبکہ الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی رہنما اور وکلا سے مشاورت جاری ہے ۔