رمضان المبارک کی آمد ،پھلو ں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے نرخوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا

روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے روزے کے پہلے دن رہڑیوں پر دستیاب اشیا میں مارکیٹ میں آڑوچارسوروپے کلوگرام ،گرما سوروپے کلو گرام ،چیکو سو روپے کلو ،کیلا درجہ سوم سو سے ایک سوبیس روپے درجن ،فالسہ چار سو روپے کلو گرام ،خربوزہ سوروپے کلو کرام فروخت کیا جارہا ہے،یکم رمضان کو آج مارکیٹ اسٹور کیے جانے وال پھلوں کی آمد کا امکان ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ یہ انتہا ئی مہنگے داموں بیچا جائے گا اور اس سے غریب روزہ دار کی مشکلات میں مزید اجافے کا خدشہ ہے،ادھر روزہ داروں نے رنگ نو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا رہی سہی کسر فروٹس نے نکال دی ہے۔