
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کے مفاد
میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔
ایک بیان میں کہا ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی بد انتظامی اور بد عنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا۔
فردوس عاشق خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔ وزیراعظم حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پالے گی۔














