
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹوفائل) وزیر اعظم عمران خان سے چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں چئیرمین سرمایہ کاری بورڈہارون شریف نے وزیرِ اعظم کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کا فروغ معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے۔۔














