
کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھاکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔
سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکا رشہید اور9افراد زخمی ہوئے تھے،مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔
مقدمہ میں دہشت گردی،قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔دھماکہ سیٹلائٹ ٹآن کی مسجد الہدیٰ کے باہرکھڑی پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہواتھا۔














