قبائلیوں کےمسائل مشاورت سےحل کریں گے،وزیراعظم

پشاور (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل قبائلی عوام کی مشاورت سے حل کریں 

گے اور نیا قبائلی نظام پرانے نظام کے ساتھ چلے گا۔

خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قربانیاں دی ہیں ،ان کے عوام بہت مشکل میں تھے۔ ہروقت ڈرون کی پروازیں ہورہی تھیں اور ایسے مشکل حالات میں قبائلی عوام کے لیے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کو ضم کرنا آسان کام نہیں تھا، نیا قبائلی نظام پرانے نظام کے ساتھ چلے گا اور قبائلیوں کے رہن سہن و روایات سے متصادم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری کوشش ہے کہ نظام سے قبائلی روایات اور طرز زندگی زیادہ متاثر نہ ہو۔ نئے نظام میں ہر گاؤں اپنا فیصلہ خود کرے گا اور ڈائریکٹ فنڈز جائیں گے جب کہ ہماری کمیٹی مسائل حل کرتی جائے گی اور قبائلیوں کے مسائل قبائلی عوام کی مشاورت سے حل کریں گے۔