
کراچی(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نےکہا ہے کہ کراچی کے قریب
سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے۔
میڈیاسے گفتگو میں ندیم بابر کا کہنا تھا کہ کیکڑاون کےمقام پر ساڑھے5ہزار میٹرسے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیاہے۔ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کاکام ترک کردیا ہے۔
ندیم بابرنےکہا کہ کیکڑا ون کےمقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچرنےڈرلنگ کی۔وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم نے کہا کہ ڈرلنگ کےعمل میں امریکی کمپنی ایگزون موبل کےساتھ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔














