اپوزیشن کی افطاری عمران خان کی عداوت میں تھی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں

کی افطاری عبادت کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کی عداوت میں منعقد ہوئی، انہیں اقتدار سے نکلنے کا درد بےچین کر رہا ہے،

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو دیئے گئے افطار ڈنر کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس پررد عمل میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک عوام کو نہیں بلکہ خود کو نیب سے بچانے کے لئے ہے،اپوزیشن کو پذیرائی نہیں ملے گی۔

فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان 1988 کے بعد سے پہلی مرتبہ اقتدار سے باہر ہوئے ہیں،جبکہ انہوں پہلی بار ذاتی گاڑی استعمال کرنا پڑی اورکھانا بھی جیب کھانا پڑا،سرکاری وسائل کے بغیر جینا انہیں راس نہیں آ رہا ہے۔

 انہوں نےکہا کہ یہ محفل ایسےٹولےکااکٹھ تھا،جنہوں نے35 سال سےخاندانی سیاست کے ذریعے گٹھ جوڑ کرکے دو خاندانوں کو باریاں لگا کر ملک پر مسلط کیےرکھا۔