
اسلام آباد (رنگ نو ڈاٹ کام) اتوار کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اسلام آباد کےزرداری
ہاﺅس میں اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں مریم نواز،حمزہ شہبازاور شاہد خاقان عباسی سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ یوں تو یہ افطار پارٹی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اجتماع تھی،تاہم اس میں بلاول کے انداز میزبانی نے مریم نواز کا دل جیت لیا۔
افطار پارٹی کے بعد گھر پہنچنے پر مریم نواز نے بلاول بھٹوزرداری کی میزبانی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔

اس پیغام میں مریم نے بلاول کو ’خوش اخلاق میزبان ‘قراردیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ” میں بلاول بھٹو زرداری کا بہت شکریہ اداکرتی ہوں کہ انہوں نے نہایت اچھی افطاری کا اہتمام کیا، خصوصی طور پر کھانے کے درمیان اٹھنے اور مجھے چائے پیش کرنے پر،آپ بہت خوش اخلاق میزبان ہیں ،
امید ہے کہ یہ میٹنگ افراط زر اور نااہلی کے باعث پس جانے والے پاکستان کے عوام کی آوازبنے گی‘‘۔














