
مٹیاری(ویب ڈیسک )دریائے سندھ میں ڈوبنے والے مزید 5 افراد کی لاشین نکال لی گئیں،تین روز سےجاری آپریشن
ختم کر دیا گیا۔آپریشن میں پاک نیوی اورمقامی غوطہ خوروں نےحصہ لیا۔
ڈوب جاب دینےوالوں میں 4 خواتین اور بچہ شامل ہے،تمام مرنے والوں کو ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔ ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون شوکت علی اجن نے امدادی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنرجامشوروکی ذاتی نگرانی میں آپریشن کے بعد اندوہناک واقعے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
پانچ لاشوں میں سے چارکی نمازجنازہ مٹیاری کچے کےعلاقے میون اسمائیل قریشی کی درگاہ پراداکردی گئی اوروہیں پرہی دفن کردیا گیا،جبکہ ایک بچے کی لاش مانجھند منتقل کردی گئی۔














