
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو :فائل )مسلم لیگ ن کے قائدوسابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر
کردی ۔
ضمانت کی درخواست طبی بنیادوں پر دائر کی گئی ہے ،جس میں چیئر مین نیب ،سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپٹ جیل اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رپورٹس میں ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے،تناو¿ کی کیفیت ان کی جان کیلئے خطرہ ہوسکتی ہے،لہٰذا ضمانت پر رہا کیا جائے ۔
یادرہے کی نوازشریف کو پہلے بھی طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کیلئے رہائی مل چکی ہے جبکہ و8مئی کو ساڑھے 12بجے واپس جیل آئے تھے۔





































