
کراچی (ویب ڈیسک )ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے اورڈالرکےمقابلےمیں روپے کی مسلسل گراوٹ نے تاریخ رقم کردی ہے۔ڈالرایک بار
پھربلند ترین سطح پر آگیا۔
منگل کو مزید 2روپے اضافے سے ڈالر 152 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا آگیا گیا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی اضافے کے بعد ڈالر 153 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے۔
ادھر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی خصوصاً ڈالر کی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے ۔
یادر رہے کہ گزشتہ7روز کے دوران ڈالر 10 روپے تل مہنگا ہو چکا ہے۔





































