
کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اورقوم کو ورلڈ بینک،آئی
ایم ایف کی غلامی کی طرف دھکیلاجارہا ہے،پاکستان ایک نظریہ ہے,ہمیں دلیل اورمحبت کے ساتھ تحریک کی دعوت اورحق و سچ کاپیغام پہنچاناہے،اردو واحد زبان ہے جس نےقوم کو یکجاکیاہواہے۔
ادارہ نورحق میں نظمِ حلقہ نظمِ ضلع ،ناظمین علاقہ جات و نائبین ،برادرتنطیمات ،شعبہ جات کے ذمہ داران کی شب بیداری سےخطاب کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک وژن کا نام ہے،آنے والا کل اسلامی انقلاب اوراسلامی نظام کاہوگا،جماعت اسلامی کی تحریک حق کاتسلسل ہے۔صرف حصول اقتداراورحصول حکومت ہمارامقصد نہیں بلکہ رضائے الہٰی کاحصول ہی ہماری آخری منزل ہے۔
۔شب بیداری سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم،امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نےروزہ اوراس کےاحکام اور فلسفہ، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےبھی خطاب کیا۔
سینیٹرسراج الحق نے خطاب کرتےہوئےمزید کہا کہ ہمیں نظام مصطفیؐ اور خلافت راشدہ کا نظام قائم کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مومنین سے جنت کے بدلے ان کی جان و مال کا سودا کیاہے۔اللہ کےنظام میں کسی کو شریک نہیں کرسکتے۔ہمارے مسائل کا حل اللہ کی بندگی اور نبی اکرمؐ کی اطاعت میں ہے۔مثالی زندگی،نبی مہربانؐ کی زندگی ہے،
انہوں نے کہا جماعت اسلامی صرف ووٹ نہیں مانگتی ہے،عقیدہ،اخلاق،معاملات،معیشت اور معاشرت کو بہتر کرنےکی جدوجہد کررہی ہے،ہم نبی اکرمؐ سےعشق ومحبت کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتے،معاشرے نےاجتماعی معاملات میں نبی مہربانؐ کی سنتوں کو چھوڑرکھا ہے،درود وسلام کی صورت میں بھی نبیؐ سے محبت کا اظہار ہوناچاہیےاوراپنے بچوں کو بھی تلقین کی ضرورت ہے۔
راشد نسیم نے کہاکہ شب بیداری تربیت کی ایک شکل ہے،ہم فلاح اخروی اورایمان واحتساب کے لئے جمع ہوئے ہیں، اقامت دین کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے
۔مولانا عبد الحق ہاشمی نےکہاکہ استقبال رمضان اوراہتمام رمضان کیا جانا چاہیے،صائم رک جانے والے انسان کو کہتے ہیں،رمضان کی آمد سے پہلے حضور اکرمؐ نے لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کیا ہے،رمضان 30 روزہ ورکشاپ ہے، جو روح و جسم کو تازہ رکھتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ تنظیم نو کے بعد دس اضلاع بنائے گئے،87علاقے تشکیل دیے جائیں گے زون کو ختم کردیا جائے،جماعت کے کارکنان عوام کے درمیان موجود ہیں،ہمیں مزیدکارکن سازی پر توجہ دیناہے۔














