
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر نائب صدراورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ
قومی احتساب بیورو( نیب )سیاستدانوں کو بدنام کررہاہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کےرہنماوں کےساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئے انہون نے کہا چیئرمین نیب نے شہباز شریف سے متعلق جو باتیں کیں وہ کبھی ہوئی ہی نہیں،چیئرمین نیب نے انٹرویو کیوں دیا یہ وقت آنے پر ثابت ہوجائےگا، گزشتہ چاردن میں نیب سےمتعلق جو کچھ میڈیا پرآرہاہے اس پر انتہائی تشویش ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہابنیادی سوال یہ ہے کہ جھوٹ کون بول رہاہے ؟ جو بھی جھوٹ بول رہاہے اس سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔چیئرمین نیب نےایک صحافی کو انٹرویو میں کہا شہباز شریف نے ان سے رابطہ کیاہےاور شہباز شریف نے کہا کیس ختم کردیں، تین شرائط پر پیسےواپس کردیں گے،چیرمین نیب کی شہباز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ،میرے خلاف سینکڑوں ملازمین کو بلایا گیا،کہا ہے گیا کہ کوئی بات بتائو اس آدمی کو پکڑنا ہے، اس ملک کا وزیراعظم رہا ہوں،8 گوشوارے نیب کو دیے ہیں۔۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا چیئرمین نیب کوچاہیے تھا کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے سیاست یا ملک کو نقصان پہنچے۔














