
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں 10سالہ بچی فرشتہ کے اغوا، قتل اور مبینہ زیادتی کے واقعے کاوزیر اعظم
عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم کے احکام پرڈی ایس پی عابدحسین کو معطل کردیا گیا،جبکہ ایس پی رورل عمر خان کو او ایس ڈی کردیا گی ہے۔
وزیر اعظم نےآئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز سے بھی وضاحت طلب کرلی ہےجبکہ واقعہ پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزدگی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو بروقت گرفتار کیوں نہیں کیا ؟
ادھر غفلت برتنے والے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد عباس رانا سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز بچی کے والدگل نبی کی مدعیت میں دفعہ 166 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔














