
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر تنقید
کرکے اپنا قد اونچا کرنےکی کوشش کررہی ہیں۔
مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل میں ان کا کہنا تھاکہ کرپشن کنگ خود کو بچانے کیلئے اپنے بچوں کو سیاست کی بھٹی میں جھونک چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا تعیزیتی بیٹھک کو سیاسی دکانداری کیلئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کس منہ سے حساب مانگتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں ان پر تنقید کرکے مریم اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ۔ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کس منہ سے حساب مانگتے ہیں۔














