
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی
اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال پرغور کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور وفاقی وزراء نے شرکت کی ۔
اجلاس میں پاک افغان سرحد پرسیکیورٹی صورتحال اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔














