نالائق اعظم کو وزیراعظم نہیں مانتی ،مریم نواز

بہاولپور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق اعظم کو وزیراعظم نہیں

مانتی، نالائقوں کی حکومت غریب عوام کےلئے سانحہ سے کم نہیں، تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کا برا حال کردیا ہے۔

بہاولپور میں تعزیتی ریفرنس سےخطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت صرف دو چیزیں سستی ہیں، ایک پاکستانی روپے کی قیمت اور دوسری ہماری ملکی خود مختاری، ہمارا نالائق اعظم دوسرے ممالک کےدورے کرنے نہیں جاتا بلکہ وہ پیسے مانگنے جاتا ہے۔

مریم  نواز نے کہا کہ نالائق اعظم کہتا تھا کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا، اس نے بھیک نہیں مانگی پورے ملک کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اسلام آباد میں قبائلی علاقے مہمند سے تعلق رکھنے والی بچی کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر دیکھ کر میرا دل کانپ اٹھا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  ملک کے 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،10 مہینے ہوگئے پاکستان میں ایک بھی اچھی خبر سننے کو نہیں ملی۔

مریم نواز نے کہا کہ انجینئر بلیغ الرحمان کی زوجہ اور ان کے ننھے سے بچے کے انتقال کا جو سانحہ رونما ہوا اس پر دلی تعزیت کرتی ہوں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ اور ان کے دوست حمزہ کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا ۔