
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کی ننھی فرشتہ
کے گھر پہنچیں،لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار ور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ ننھی بچہ فرشتہ ہم سب کی بیٹی ہے،واقعہ کے آڑ میں اداروں پرحملوں کی اجاز ت نہیں دی جائیگی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تعزیت کیلئے آئی ہوں۔ وزیراعظم نے نظام کو بہتر کرنے کیلئے جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ننھی فرشتہ ہم سب کی بیٹی ہے اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں۔
ایف آئی آر سے لیکر پوسٹ مارٹم ، تفتیش کمزور سسٹم کی نشاندہی کرتی ہیں، واقعہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے،قانون پر عملداری یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اداروں کو بہتر بنانےاور اصلاحات لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔














