قوم متحد ہوکرہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتی ہے،عمرا ن خان

کراچی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف سے پہلے ہی رجوع کرنا چاہیے تھا،قوم متحد ہو کر ہرقسم

کی مشکل کا مقابلہ کرسکتی ہے ،دس سال ملک کو لوٹا گیا،اسی لیے ملک کی یہ صورتحال ہےاورہمیں بحران کا سامنا ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں شوکتخانم کے لیےفنڈ ریزنگ کے سلسلے میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں آمدن بڑھانے اورخرچے کم کرنے تک مشکلات  سے گزرنا ہوگا ۔

وزیراعظم نے کراچی چیمبر ، ایف پی سی سی آئی، ٹاول مینوفیکچررز ، پریگمیا، پی ، ریپ اور دیگر تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ

، پاکستان سے غربت مٹانا میرا مشن ہے جس میں تاجر برادری میرا ساتھ دے۔، تاجربرادری معیشت کو مکمل دستاویزی بنانے میں معاونت کرے اور اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ نجی شعبہ معیشت کے استحکام میں ہراول دستے کا کردر ادا کرے ،حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم  اسپتال میں 75 فی صد مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے، اس سال اسپتال کو ساڑھے 8 ارب روپے کا خسارہ ہے تاہم گزشتہ سال کی نسبت زائد عطیات جمع ہوئے ہیں۔، پشاور کا ہسپتال بھی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہوراورپشاورکی نسبت کراچی میں بننے والا اسپتال جدید ہوگا ۔