معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، حماد اظہر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر مملکت برائےریونیو حماد اظہر نےکہا ہے کہ معیشت میں بہتری آئی ہے،معاشی استحکام کیلئےناصرف بین

الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا بلکہ سعودی عرب سے بھی تیل ادھار لینے کا معاہدہ کیا۔ گیاہے۔

نجی ٹی وی سےگفتگو میں  انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں زرمبادلہ کےذخائر گرچکے تھے جبکہ ہمارے دور میں اس حد تک ذخائر میں کمی نہیں آئی اور ہمارا (آئی ایم ایف) سے اچھا معاہدہ ہوا ہے۔

حماد اظہر نےکہا کہ گزشتہ دور میں جو قرضے لیے گئے اس کے باعث بحران کا سامنا تھا تاہم ہم بہتری کی پوری کوشش کررہے ہیں بجٹ میں عوام کو آسانی دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے مارکیٹ کو استحکام دینا ہوگا۔ ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ کو کرنا چاہیے، ہم باہر سے قابل پاکستانیوں کو لے کر آئیں گے اور کوشش کریں گے کہ وہ یہا ں سرمایہ کاری کریں۔

حماد اظہر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ایک قابل انسان ہیں ،انہیں صرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹیکس نیٹ  بڑھا رہے ہیں کیونکہ ابھی ہمیں مشکل وقت میں مشکل فیصلے کرنے ہیں۔