
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب کے طرز احتساب سے ملکی
سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا نیب ادار۔ے کے طور پر اپنے احتساب کے عمل کو کھو چکا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں پہلے ہی دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے،جس ملک میں متوازی عدالتی نظام ہوگا وہاں انصاف کا حصول مشکل ہوگا۔ نیب نے سیاسی انتقام کے نتیجے میں سیاست کے طرز عمل کو متاثر کیا اور پیسے کی گردش کو روک دیا ہے
نیب کے طرز احتساب سے ملک کی سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی،نیب اپنے مقاصد میں بالکل ناکام ہو چکا ہے اسے منجمد کردینا چاہیے














