
لاڑکانہ(ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاکہ ایچ آئی وی کاعلاج موجود ہے،کوئی حکومت تنہااس کا مقابلہ نہیں
کرسکتی۔بیماری کےخلاف سب ساتھ دیں۔
یہ بات انہوں نے لاڑکا نہ میں پریس کانفرنس میں کہی ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اوروزیرصحت سندھ ان کے ہمراہ تھے،بلاول بھٹو زرداری نےرتوڈیرواسپتال کا دورہ کیا،جہاں ڈاکٹروں نےبلاول بھٹوزرداری کوایڈزسےمتعلق بریفنگ دی کہ32روزمیں 22ہزارسےزائد افرادکی بلڈسکریننگ کی گئی ہے،ایڈزکےمریضوں کی تعداد678تک پہنچ گئی،آج بھی 14کیس سامنے آئے،مجموعی تعداد678تک پہنچ گئی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ اب ایچ آئی اورایڈزکوسزائے موت نہیں سمجھاجاتا،ایچ آئی وی کا علاج موجودہے،وزیراعلیٰ سندھ کو فنڈقائم کرنےکی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرض کےخلاف سب سےمدد مانگتاہوں،بچوں کی زندگی اورصحت کے معاملات کو غیرسیاسی ہوناچاہیے،وزیراعظم ہائوس اوروزراکی چیخیں سنائی دےرہی ہیں،لگتاہےحکومت ایک افطارپارٹی کی مارہے،جلد دوسراافطارڈنربھی رکھیں گے۔














