ادویہ کی قیمتوں میں کمی کردی گئی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کےحکم کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے78 ادویہ کی قیمتوں میں کمی کر دی  ہے،جس کا

نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سی ای اوڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےمطابق 75 فیصد سےزائد اضافے والی ادویہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،جن ادویہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،ان میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں،

ان ادویہ میں بلڈ پریشر،دل کے امراض، مرگی، جلدی امراض اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی دیگر ادویہ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنا میں آیا تھاجس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔