ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

 کراچی ،اسلام آباد(رنگ نوڈاٹ کام )رمضان کے آخری عشرہ کے ساتھ ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ

گئے

۔کراچی میں 3ہزارسےزائدمساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام 10روزہ اعتکاف میں بیٹھ گئےہیں، معتکفین کو مساجد انتطامیہ اورمخیر حضرات کی جانب سے سحری و افطاری فراہم کی جائےگی۔ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر مساجد کے باہر سیکیورٹی اہلکار بھی تعیناتکیے گئے ہیں ۔

مساجد انتظامیہ نے ممکنہ دہشت گردی کےخطرات سے بچنے کے لیے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے گھر کے پتے،ٹیلی فون نمبراور شناختی کارڈو دیگر کوائف جمع اور خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔

کراچی میں اعتکاف کا سب سے بڑ ااجتماع دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ ہو گا تقریباً 7ہزار افراد کے اعتکاف میں بیٹھنے کا بندوست کیاگیا ہے۔شہر میں اعتکاف کے بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ،جناح مسجد برنس روڈ، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، کنزالایمان گرومندر،بہار شریعت مسجد بہادر آباد، طوبیٰ مسجد ڈیفنس، سلطان مسجد ڈیفنس، بیت المکرم مسجد گلشن اقبال، مدنی مسجد عزیز آباد، بنوری ٹاﺅن میں کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد،لاہور،حیدرآباد سمیت ملک کے دیگرشہروں کی مساجد میں بھی لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئےہیں،لاہور میں داتا دربار کمپلیکس میں2135شہری معتکف ہوئے ۔بادشاہی مسجد میں تقریباً 400 شہری  جبکہ منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 10ہزار سے زائد افراد معتکف ہو گئےہیں۔