
میران شاہ (وینب ڈیسک ۔فوٹو :فائل )شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پرحملہ کردیاجسےسیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔
دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے وادی شوال میں مکی پوسٹ پر حملہ کیاگیا،جس کا بھرپورجواب دیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو پساکردیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خڑکمرپوسٹ پر ہونے والے حملے میں دوران پیٹرولنگ نالےسے گولیاں لگی 5 لاش میں ملیں جن کی شناخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے سمگلی روڈ پردہشت گردوں نے پولیس چوکی پرفائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دودہشت گرد ہلاک جبکہ دوفرارہوگئے۔














