
اسلام آباد (ویب ڈیسک،فوٹو :فائل )وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی
خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اﷲ، صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم خان جھگڑا اور متعلقہ محکموں کے وفاقی سیکرٹریز شریک ہوئے۔
اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کی عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی تک شناختی کارڈ استعمال کرنے کی سہولت دینے کی ہدایت کی ۔














