وفاقی کابینہ کااجلادس، نے خڑ کمر چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت اور ملک بھر

کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں ،قومی سلامتی کو داﺅ پر لگانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا ،وفاقی کابینہ نے بجٹ حکمت عملی دستاویزات 2019-20 اور سگریٹ صنعت پر ٹیکس بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بچوں پر جنسی تشدد کی واقعات پراپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ ،وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق کو ہدایات دیں کہ جنسی تشدد کے موجودہ قوانین کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور جنسی تشدد کرنے والے درندوں کو "سزائے موت" دی جائے تا کہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں ۔

ایراکے گریڈ 19کے افسر کے قبضہ سے زلزلہ زدگان کے فنڈز سے بنائی جانے والی 11ارب مالیت کی 17جائیدادیں کابینہ ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔

وزیراعظم نے تمام وزراءکو ہدایات دیں کہ وہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔