
پشاور (ویب ڈیسک )محکمہ وائلڈ لائف نے پشاور میں کپتان چپل بنانےوالے چچا نورالدین کی دکان پر چھاپہ مار کر سانپ کی کھال سے
تیار چپل برآمد کرکے کاریگر کو گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کےلئے مشہور زمانہ کپتان چپل بنانے والے نور الدین چاچا اس مرتبہ ان کےلئے سانپ کی کھال سے خاص چپل تیار کر رہے ہیں جو انہیں عید پر تحفہ کے طور پر دی جائےگی۔
نور الدین چاچا نے بتایا تھا کہ اس مرتبہ عمران خان کے ایک چاہنے والے نعمان نامی شخص نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کو خاص قسم کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نعمان نے امریکا سے سانپ کی انتہائی خوبصورت کھال بھجوائی ہے۔
رپورٹ کے بعد خیبر پختونخوا کا محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آگیا اور اس نے اتوار کو چچا نورالدین کی دکان پر چھاپہ مار کر سانپ کی کھال سے بنی چپل برآمد برآمد کرلی جبکہ دکان سے ایک کاریگر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ سانپ کی کھال کا استعمال وائلد لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت سانپ کی کھال کے کاروبار، سپلائی اور استعمال کیلئے لائسنس کا حصول لازمی ہے۔
محکمےکااگر لائسنس کے بغیر اس کے کاروبار میں ملوث افراد کو زیادہ سے زیادہ 2 سال قید اور 44 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ۔














