ملک بھرمیں عید الفطرکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

کراچی/ملتان /لاہور/اسلام آباد(رپورٹ :یاسمین صدیقی) کراچی ،اسلام آباد،لاہور ،ملتان سمیت ملک بھر میں عید الفطر کی تیاریاں

عروج پر پہنچ گئی ہیں اورمارکیٹوں میں لوگوں کا رش ہے۔

خواتین ،بچے ،نوجوان عید کی خریداروی میں مصروف ہیں ،اوراپنی پسند کی اشیا خریدنے میں مصروف ہیں ،کراچی میں کریم آباد،صدر زینب مارکیٹ، زینب مارکیٹ ،مختلف سپراسٹور ،شاپنگ مالز میں لوگوں کا رش ہے۔

خواتین مصنوعی جیولری ،چوڑیاں ،میکپ کا سامان اورمہندی میں دلچسپی لے رہی ہیں ،جبکہ بچے جوتے ملبوسات ،کھلونوں کی خریدای کر رہے ہیں ۔

مارکیٹ میں خریداری کیلئے آنے والوں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہےاورانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عیدالفطر شایان شان طریقے سے منائیں گے۔

تاہم ملک بھر کی تمام مارکیٹوں میں آنے والوں نے ایک ہی شکوہ کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ملبوسات اورجیولری کے نرخ بہت بڑھ چکے ہیں کچھ خواتین نے ملبوسات اورجوتے مہنگے ہونے کا شکوہ کیا ہے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ہر چیز مہنگے داموں مل رہی ہے کوئی چیز سستی نہیں، مارکیٹ میں آکر پتا چلا ہے کہ مہنگا ئی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اورڈالر مہنگا ہوچکا ہے اور اسی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ،اس میں ہمار اکوئی قصور نہیں ۔