
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے وزیرمملکت زر تاج گل کو اپنی بہن کےلئے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کی ہدایت
کردی ہے ۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کےمعاون خصوصی نعیم الحق نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیرمملکت زر تاج گل کو اپنی بہن کےلئے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اقربا پروری کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں موجود افراد اپنی حیثیت کو ا ستعمال کر کے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو نہیں نواز ا جاسکتا ہے ۔
یاد رہے کہ وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنی بہن کی تعیناتی کےلئے نیکٹا کو خط لکھا تھا جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی ۔
گزشتہ روز نیشنل کاؤنٹس ٹیررزم اتھارٹی کے سربراہ نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے مطابق قرار دیا تھا۔




































