
سیالکوٹ ( ویب ڈیسک )مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ دو افراد نے ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت پر
سیاست کی،بچے تھر،ساہیوال یاسیالکوٹ کے ہوں، سیاست نہیں ہونی چاہیے تھی۔سابق حکومت نے پنجاب کے ہسپتالوں پر توجہ نہیں دی۔وزیر اعظم کا دل غریب عوام کے ساتھ ڈھرکتا ہے۔
جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا وہاں توجہ دے رہے ہیں۔ان خےالات کا اظہار مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایس او ایس ویلج میں میڈیا سے گفتگو میں کےا۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت وزیر اعظم کا مشن ہے عمران خان کی قیادت میں معاشرے میں توازن لے کے آرہے ہیں۔ پوش علاقوں کی سہولتیں پسے ہوئے طبقات تک بھی پہنچائیں گے۔دس سال اقتدار میں رہنے والے ہسپتالوں میں کوء سہولتیں فراہم نا کر سکے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزےد کہا کہ عمران خان نے یتیم و نادار بچوں کے لئے اپنے دستحط شدہ بیٹ عیدی میں بھیجے ہیں اگر کوء میرٹ سے ہٹ کر فیور لے گا تو عمران خان ایکشن لیں گے ۔














