
اسلام آباد (ویب ڈیسک )ساہیوال ڈی ایچ کیو اسپتال کےچلڈرن وارڈ میں بچوں کی ہلاکت پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف
نےمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال کے واقعہ پر دل خون کے آنسو رورہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ میری ہمدردیاں بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں۔
شہباز شریف نےکہاکہ پنجاب کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ مجرمانہ غفلت کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔














