وزرااختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں،وزیراعظم عمران خان

لاہور ( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل سے بہن کی نیکٹا میں تعیناتی کیلئے خط لکھنے پر

سخت ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں بات کرنے سے رو ک دیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا،جس  میں وزیر مملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ہاتھ کھڑا کر کے بات کرنے کی کوشش کی تو عمران خان نے انہیں روک دیا اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسا نہیں کرناچاہیے تھا۔ وزراکو بتا رہاہوں کہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ یہ پی ٹی آئی کا وژن نہیں ہے۔پارٹی کے وژن کے مطابق کام کریں ورنہ مجھے جلد سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت کر دی ہے،جبکہ وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹےسے 40فیصد نجی ٹورآپریٹرز کو دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عتیق احمدکووفاقی تعلیمی بورڈکاسیکرٹری تعینات کرنے ، راجاجوادکوانسداددہشتگردی عدالت اسلام آبادکاجج مقررکرنے کی منظوری دیدی ہے۔