عید بعد اپوزیشن سڑکوں پرآئیگی ،دمادم مست قلندر ہوگا،شیری

کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام )پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہاہے کہ عید کے بعد اپوزیشن سڑکوں پر آئے گی ،دمادم

مست قلندر ہوگا ۔نئے پاکستان میں 17 مرکزی وزارتیں غیر منتخب افرادکے پاس ہیں ،آمرانہ دور میں بھی عوام کو ریلیف دیا گیا،مگراس تبدیلی حکومت نے عوام کو بیروزگار کردیا ہےحکومت کے پہلے 9 ماہ میں ڈیڑھ لاکھ لوگ بیروزگار کردیئے گئے ہیں۔

پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم اور افطارڈنرجبکہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کےصدرراشد خاصخیلی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں دیئے گئےافطار ڈنرکےموقع صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ

اسلام آباد کون چلارہا ہے الیکٹڈ لوگ یا سلیکٹڈ لوگ عوام کوبتایا جائے،اپوزیشن عید کے بعد سڑکوں پرنکلےگی اوراب دمادم مست قلندر ہوگا۔ ،انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں عوام کو بتائے بغیر قرض لے لیے گئے ہیں پاکستان میں پہلے بھی قرض لیے گئے مگراس طرح نہیں، بےلگام مہنگائی کے باعث لوگ قوت خرید سے محروم ہوگئے ہیں۔

شیری رحمان نےکہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب قومی اسمبلی میں تقریر کرنے لگتے ہیں تو ان کا مائک بند کر دیا جاتا ہے۔ سیاسی انتقامی مقدمے جو بنائے جا رہے ہیں ان کی پیشی پر جب ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ نیب کے دفتر جا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں روکا جاتا ہے۔

اہوں نےکہاکہ نہتے کارکنوں پر آنسو گیس، واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے چلچلاتی دھوپ اور روزے میں ان پر ایسا تشدد کیا جاتا ہے کہ آمریت کا منظر نظر آتا ہے،ہماری دو خواتین ایم این ایز اور مزید 25 کارکنوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ کیا مدینے کی ریاست میں یہ سب ہوتا ہے۔