
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ "پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف
ورزیوں کے حوالے سے بی بی سی کی خبر بے بنیاد ہے ،خبر کا معاملہ بی بی سی حکام کیساتھ اٹھایا ہے۔ پاکستان آرمی پر بغیر کسی ثبوت الزامات لگائے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر انہوں نے ٹویٹ کیا کہ خبر کا زاویہ، موڑنا اور مستند ہونا خود شائع شدہ دعوے کی خلاف ہے ،آئی ایس پی آر کو صرف بذریعہ ای میل فیصلہ شدہ سوالنامہ موصول ہوا۔
آئی ایس پی آر نے حقائق تک پہنچنے کی ہر ممکن سہولت فراہم کی۔بی بی سی نے جواب نہیں دیا، پہلے سے سوچی سمجھی خبر شائع کر دی،خبر اس وقت کے ماحول کے اعتبار سے حقائق کے منافی ہے، خبر میں دیئے گئے تاثرات مکمل طور پر غلط ہیں،پیش کردہ واقعہ، شمالی وزیرستان آپریشن کے وقت نہیں ہوا۔۔














