پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنےکی اجازت مل گئی

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے طیارے کوپاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ۔

بھارت نے حکومت پاکستان سے وزیراعظم نریندرمودی  کے طیارے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے تحریری درخواست کی تھی۔

 پاکستان نے درخواست قبول کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کیلئے کرغیزستان کے شہر بشکیک جائیں گے۔

بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت بھی اسی تناظر میں مانگی گئی ہے۔

ماہ فروری میں بھارتی طیاروں کی جانب سے کی گئی دراندازی کے بعد پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا ۔