
ظفر وال(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان ڈرپوک اعظم ہے جو پیچھے سے وار کرتا ہے۔ وہ عوام کو
مشکل میں ڈال کرلندن فرار ہوجائے گا۔
ظفروال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کا کہنا تھا کہ، عمران خان کو اقتدارمیں لایا گیا ہے۔ نوازشریف کی آف شور کمپنی نہیں تھی پھر بھی سزا ملی۔ نواز شریف کواقامے جیسے مذاق پر وزیراعظم کی کرسی سے ہٹایا گیا اور جب سے نوازشریف کو ہٹایا گیا مگرنیب کوحکومتی وزرا نظرنہیں آتے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کوئی کاروبارنہیں کیا،کبھی کوئی نوکری نہیں کی،کیا نیب میں اتنی جرات ہے عمران خان پرآمدن سے زائد اثاثوں کا مقدمہ بنائے۔ نیب سابق وزیراعظم کو اس کی بیٹی کے ساتھ جیل بھیج دیتا ہے مگر علیمہ باجی اور حکومتی وزرا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کا واحد ذریعہ معاش سلائی مشین ہے۔ علیمہ خان نے اقبال جرم کیا اور جرمانہ ادا کیا۔ نیب مریم نواز کو پکڑ لیتی ہے لیکن اعتراف جرم کرنے والی علیمہ خان کو نہیں پکڑتی
انہوں نے کہا کہ عمران خان تین سوکینال کے گھرمیں رہتا ہے اورصرف ایک لاکھ روپے ٹیکس دیتا ہے جب کہ بنی گالہ کا گھربغیراین اوسی کے بنا،کسی میں ہمت ہے کہ وہ گھرکوگرائے۔
مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس عمران خان اورپی ٹی آئی کےخلاف ثبوت موجود ہیں کسی میں اتنی جرات ہے کہ اس اشتہاری کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔۔ عمران خان کی حیثیت نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دے بلکہ چند دن بعد خود این آر او مانگے گا، عمران نیازی کو پتا ہے کہ وہ پہلی اور آخری مرتبہ اقتدار میں آیا ہے۔














