
مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق اعظم اور اس کی جعلی حکومت جو مرضی کرلےمسلم لیگ( ن)ہر
صورت عوام کی آواز بنے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا حمزہ سربلند ہو کے رہنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے۔، جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن)کے لئے۔ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے، یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار۔
انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچے ہیں نہ اب بچیں گے۔
حمزہ ! سربلند ہو کے رہنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے انشااﷲ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں




































