بانی ایم کیوایم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

لندن (ویب ڈیسک) بانی ایم کیوایم  الطاف حسین کو لندن پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین

سے مختلف سوالات کئے گئے تاہم الطاف حسین نے لندن پولیس کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

بانی ایم کیو ایم نے پولیس کو صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور گھر کے پتے کی تصدیق کی جب کہ دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلا بھی ان کے ساتھ تھے۔

گرفتاری مختلف تقاریر کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی تھی۔ مقامی پولیس کا انسداد دہشت گردی کاونگ اگست 2016میں کی جانے والی تقریر کی تفتیش کررہا ہے۔دوسری جانب لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کو مزید 12گھنٹے حراست میں رکھنے کی درخواست دے دی ہے۔

الطاف حسین کی 24گھنٹے کے لیے حراست کا وقت پورا ہونے کے بعد انہیں مزید حراست میں رکھاجائے گا جس کے لیے درخواست ساتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹینڈنٹ  نے دی ہے۔